بھارت:الیکشن کے موقع پر فوجی دستوں کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک

Apr 11, 2021 | 08:42:AM
بھارت:الیکشن کے موقع پر فوجی دستوں کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک
کیپشن: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پولنگ بوتھ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ریاست مغربی بنگال کے کوچ بہار میں ہونیوالے چوتھے مرحلہ کے انتخابات کے موقع پر پولنگ بوتھ کے باہر  فوجی دستوں کی فائرنگ میں5 افراد ہلاک ہو گئے۔ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں دعویٰ کر رہی ہیں کہ مرنے والوں کا تعلق ان کی پارٹی سے ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ کوچ بہار ضلع کے سیتال کوچی اسمبلی حلقے میں مرکزی فورسز کی فائرنگ میں اس کے5 ورکروں کی موت ہوگئی۔ وزیرا علیٰ ممتا بینرجی کل کوچ بہار کا دورہ کریں گی اور صورتحال کا جائزہ لیں گی۔ ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے کہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور لوگوں کے جان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔پولنگ بوتھ کے باہر ترنمول کانگریس اور بی جے پی ورکروں کے درمیان جھڑپ کے بعد مرکزی فورسز نے فائرنگ کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت آنند برما کے طور پر ہوئی ہے۔ مرنے والے کی لاش پٹھان ٹولی علاقے کے بوتھ نمبر 85 کے باہر پڑی ہوئی تھی۔ دونوں پارٹیاں دعویٰ کر رہی ہے کہ برمن کا تعلق ا ن کی جماعت سے ہے تاہم اس علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔اس کے بعد ہی بوتھ کے باہر ترنمول کانگریس اور بی جے پی حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ پہلے مرکزی فورسز نے لاٹھی چارج کرکے مجمع کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد فائرنگ کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے اس پورے معاملے میں رپورٹ طلب کی ہے۔مرکزی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ اچانک 300 سے 400 افراد نے انہیں گھیرے میں لے لیا تھا۔ دونوں طرف سے جاری جھڑپ کو روکنے کے لئے مرکزی فورسز کو خود دفاع میں فائرنگ کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ مرکزی فورسز نے بتایا کہ ایک کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی جب کہ تین افراد کی موت ہسپتال میں ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت آنند برما، منیر الزمان ، حمید میاں، چمن الحق اور نور عالم میاں کے طور پر ہوئی ہے۔الیکشن کمیشن نے مبینہ طور پر مرکزی فورسز کی فائرنگ میں پانچ افراد کی موت کے بعد اس بوتھ کی پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن نے پولیس کی رپورٹ کی بنیاد پر بتایا کہ مرکزی فورسز کا رائفل چھیننے کی کوشش کی گئی ہے۔ کوچ بہار کے سیٹل کوچی اسمبلی حلقہ میں پولنگ اسٹیشن نمبر 126 پر فائرنگ واقعہ کے بعد الیکشن کمیشن نے پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ کب ہوگی۔۔ امریکی انٹیلی جنس کی اہم ترین رپورٹ