کینیڈا کا سیلاب متاثرین کیلئے 2.6 ملین ڈالرز امداد کا اعلان

Sep 10, 2025 | 14:48:PM
کینیڈا کا سیلاب متاثرین کیلئے 2.6 ملین ڈالرز امداد کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کینیڈا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 2.6 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ 

یہ امداد انسانیت کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کے ذریعے تقسیم کی جائے گی تاکہ بے گھر ہونے والے افراد کو عارضی پناہ گاہیں، صاف پانی اور جان بچانے والی بنیادی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ 

کینیڈا کے وزیرِ  مملکت برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ رندیپ سرائے نے اس امدادی رقم کا سرکاری اعلان کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے باعث لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:فل کورٹ اجلاس، عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے کے رولز معطل

کینیڈا کی یہ امداد متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔