شیخوپورہ ؛مسافر بس کو حادثہ ، 6 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

Sep 10, 2023 | 10:01:AM
شیخوپورہ ؛مسافر بس کو حادثہ ، 6 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )شیخوپورہ موٹرے پر خانقاہ ڈوگراں انؔٹرچینج کے قریب مسافربس کو المناک حادثہ پیش آیا ہے ، حادثے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس کو حادثہ تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا،حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار مسافر مسیحی برادری کی تقریب میں شرکت کیلئے حافظ آباد سے مریم آباد جا رہے تھے، بس الٹنے کے باعث متعدد گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔