پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،اہم شخصیت نے ساتھ چھوڑ دیا

Sep 10, 2022 | 14:00:PM
 پی ٹی آئی, بڑا دھچکا،اہم شخصیت ,  عمران خان ،ساتھ چھوڑ دیا,سابق وزیر قانون, خیبر پختونخوا
کیپشن:  پی ٹی آئی پرچم(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک میں سیاسی ہلچل کے بعد اہم شخصیت اپنی پسندیدہ جماعت میں شمولیت اختیار کرنے لگیں, صوبہ خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف  کو ایک اور دھچکا ،ایک اور رکن صوبائی  ا سمبلی نے پارٹی کو خیر آباد کہہ ڈالا۔

چارسدہ کے حلقہ پی کے 58 سے رکن اسمبلی  وسابق وزیر قانون سلطان محمد خان کی پارٹی کے ساتھ ناراضی چلی آرہی تھی تاہم اب انہوں نے پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے، سلطان محمد خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کارکنوں کو نظر انداز کر رہی ہے،آج میں چارسدہ میں نیوز کانفرنس میں بہت سی باتیں کروں گا، پارٹی چھوڑنے کی وجوہات کے بارے میں آگاہ کروں گا۔

عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان ثمر بلور کی جانب سے میڈیا کو نیوز کانفرنس کا دعوت نامہ بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق سنیچر کے روز سلطان محمد خان کی رہائش گاہ پر نیوز کانفرنس ہوگی،ثمر بلور نے اپنے بیان میں کہا کہ سلطان محمد خان اپنے خاندان اور ساتھیوں کے ہمراہ عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیاسی تبدیلی، چودھری شجاعت کو بڑی سپورٹ مل گئی

خیال رہے کہ بدھ کے روز عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اپنے ارکان اسمبلی کے ہمراہ سلطان محمد خان کی رہائش گاہ جرگہ لے کر گئے تھے اور انہیں اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔ 

سلطان محمد کے پارٹی سے علیحدگی کے فیصلے پر خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ سلطان محمد میرے اچھے دوست اور ایک قابل سیاستدان ہیں اور مجھے ان کے فیصلے پر دکھ ہوا،مشورہ کرتے تو پارٹی چھوڑنے کی نوبت نہ آتی۔

دوسری جانب  ملک میں سیاسی ہلچل تیز ہونے لگی، اسی سلسلے میں ایک اور بڑی شخصیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئی،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین سید جعفر بخاری نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

 عمران خان نے سید جعفر بخاری کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور انہیں پارٹی مفلر پہنایا۔ اس موقع پر حسان نیازی بھی موجود تھے۔