دکھ خوشیوں میں تبدیل,سیلاب کے ریلیف کیمپ میں شادی

Sep 10, 2022 | 12:16:PM
دکھ خوشیوں میں تبدیل,سیلاب کے ریلیف کیمپ میں شادی
کیپشن: ریلیف کیمپ میں شادی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جہاں سیلاب نے ہزاروں گھر اجاڑ دیئے وہاں دو گھر بسا بھی دیئے، حیدر آباد میں سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین جوڑوں نے شادی کرلی۔

حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں گورنمںٹ گرلز کالج میں قائم ریلف کیمپ میں شادی کی تقریب  کا انعقاد ہوا جہاں ضلع دادو کی تحصِل خیرپور ناتھن شاہ سے آنے والے متاثرین میں نوجوان جوڑوں نے شادی کرلی۔ 

ریلیف کیمپ میں شادی کا اسٹیج بھی سجایا گیا،  نوجوان جوڑوں کی شادی پہلے سے طے تھی مگربارش کی وجہ سے شادی ملتوی کردی گئی تاہم ریلیف کیمپ میں یادگار شادی کرکے ان جوڑوں نے اپنی خوشگوار زندگی کا آغاز کردیا ہے۔