اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کا کیس سماعت کیلئے مقرر

Sep 10, 2022 | 00:39:AM
سپریم کورٹ، اداکارہ صوفیہ مرزا، بچیوں کی حوالگی، کیس سماعت کیلئے مقرر،
کیپشن: سپریم کورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپریم کورٹ میں اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کا کیس سماعت کیلئے مقررکر دیاگیا،عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
سپریم کورٹ سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 13 ستمبر کو سماعت کرے گا،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل بنچ میں شامل ہونگے ،اٹارنی جنرل،سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: تقریر میں جو کہا دہشتگردی نہیں،مقدمہ خارج کیا جائے، عمران خان