تقریر میں جو کہا دہشتگردی نہیں،مقدمہ خارج کیا جائے، عمران خان

Sep 09, 2022 | 22:00:PM
تحریک انصاف، چیئرمین عمران خان، دہشتگردی کے مقدمے، جے آئی ٹی، تحریری بیان جمع
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر دہشتگردی کے مقدمے میں پولیس کی جے آئی ٹی کو تحریری بیان جمع کروا دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکیل انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ کے ذریعے جواب جمع کروایا، عمران خان نے تحریری جواب میں کہاہے کہ تحریک انصاف کا چیئرمین ہوں اور پاکستان کا وزیراعظم رہ چکا ہوں، حکومت نے سیاسی مخالفت کی وجہ سے شہباز گل پر تشدد کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت ہوا،چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہناتھا کہ تقریر میں جو کہا دہشتگردی کے زمرے میں نہیں آتا،کوئی غیر قانونی عمل کیا نہ ہی کسی کو نقصان پہنچایا،جواب میں درخواست کی گئی ہے کہ میں بے گناہ ہوں مقدمہ خارج کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 157 میں ضمنی الیکشن ملتوی کرنیکا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج