سدھارتھ کے بعد ایک اور بگ باس کنٹسٹنٹ کی موت ؟؟؟

Sep 10, 2021 | 16:17:PM
 سدھارتھ کے بعد ایک اور بگ باس کنٹسٹنٹ کی موت ؟؟؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بگ باس 13کے فاتح سدھارتھ شکلا کی اچانک موت کے بعد بگ باس کی ایک اور  سابقہ رکن سپنا چوہدری کی موت کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک پوسٹ شیئرکی گئی جس میں بتایا گیا کہ ہریانہ سے تعلق رکھنے والی  ڈانسر اور بگ باس کنٹسٹنٹ سپنا چوہدری ہریانہ کے علاقے سرسا میں  ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس خبرپر اظہار افسوس کیا جاتا رہا تاہم اب اس حوالے سے حقیقت سامنے آگئی ہے اور بھارتی میڈیا رپورٹ میں سپنا چوہدری کی موت کی خبر کی تردید کردی گئی ہے۔

 سپنا چودھری کے ساتھی فنکار دیو کمار دیوا نے خبر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سپنا کی موت کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ان کا کوئی ایکسیڈنٹ نہیں ہوا  وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

بگ باس کنٹسٹنٹ کی جانب سے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی گئی جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے بگ باس کنٹسٹنٹ سلامت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سکول کب تک بند رہینگے۔۔ صوبائی وزیر نے اعلان کردیا