نائن الیون پر افغان حکومت کی حلف برداری کے پیچھے راز کیا ہے؟

Sep 10, 2021 | 15:48:PM
نائن الیون پر افغان حکومت کی حلف برداری کے پیچھے راز کیا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کی نئی عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے دعوت نامے مختلف ملکوں کو جاری کردیئے گئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق تقریب میں پاکستان، چین، ترکی،روس ، مصر، قطرازبکستان ، متحدہ عرب اور امارات اور ازبکستان کے نمائندے شرکت کریں گے۔
 اطلاعات کے مطابق نئی افغان کابینہ امریکا میں ورلڈ ٹریڈ ٹاور پر ہونے والے حملے کے 20 سال مکمل ہونے والے روز یعنی 11 ستمبر کو حلف اٹھائے گی۔ 
دوسری جانب امریکا اور یورپی یونین نے طالبان کی عبوری حکومت پر خدشات کا اظہار چین اور پاکستان کی جانب سے نئی افغان حکومت کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طالبان حکومت میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو امریکی اداروں کو مطلوب ہیں، طالبان کو نئی حکومت کے بعض ناموں کے لئے دنیا سے قانونی حیثیت حاصل کرنی پڑےگی۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے کہا کہ سعودی عرب افغان عوام کی مدد کے لئے پرعزم ہے، افغان عوام بغیر بیرونی مداخلت جو راستہ بھی منتخب کریں سعودی عرب حمایت کرے گا۔
واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے 7 ستمبر 2021 کو عبوری حکومت کا اعلان کیا گیا تھا جس میں ملا محمد حسن اخوند کو افغانستان کا وزیراعظم جبکہ ملا عبدالغنی برادر اور مولوی عبدالسلام حنفی کو نائب وزرائے اعظم مقرر کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سکول کب تک بند رہینگے۔۔ صوبائی وزیر نے اعلان کردیا