خاتون کے کہنے پر سانپ گھر سے باہر نکل گیا، ویڈیو وائرل

Sep 10, 2021 | 00:12:AM
خاتون کے کہنے پر سانپ گھر سے باہر نکل گیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سانپ یا اژدھے کو دیکھ کر لوگوں کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں اور لوگ اس سے بچنے کیلئے وہاں سے بھاگنے میں ہی عافیت جانتے ہیں۔
تاہم بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع کوئمبٹور میں خاتون کی ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون نے گھر میں موجود سانپ کو بھگانے کیلئے گفتگو کی اور وہ باہر بھی چلا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون گھر میں موجود سانپ کو نکالنے کیلئے چھڑی تھامی ہوئی ہے اور اس سے نرم لہجے میں گفتگو بھی کررہی ہے۔
خاتون نے سانپ سے گفتگو کے دوران اسے دودھ پلانے کا وعدہ بھی کیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے بعد میں گھر کا دروازہ کھولا اور سانپ کسی کو نقصان پہنچائے بغیر گھر سے باہر نکل گیا۔
خاتون کی سانپ کے ساتھ گفتگو کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ’سانپ کو دیکھ کر میں وہاں سے فوری بھاگ جاؤں گی۔‘ایک اور صارف مسکراتے ہوئے نے لکھا کہ ’خاتون کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ اور سانپ ایک دوسرے کو جانتے ہوں گے۔‘

یہ بھی پڑھیں: جادو یا پھر آنکھوں کا دھوکا۔۔اُبلتے ہوئے پانی کی کڑاہی میں آرام سے بیٹھےبچے کی ویڈیو وائرل