گلوکار سانول عیسی خیلوی کا عطا اللہ خان عیسی خیلوی کے ہمراہ مشہور گیت " تھیواہ" ریلیز

Oct 10, 2025 | 22:20:PM
گلوکار سانول عیسی خیلوی کا عطا اللہ خان عیسی خیلوی کے ہمراہ مشہور گیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گلوکار سانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطا اللہ خان عیسی خیلوی کے ہمراہ ان کا مشہور گیت " تھیواہ" ریلیز کردیا۔باپ بیٹے کی مشترکہ آواز اور روایتی لوک رنگ میں جدید ساز۔تھیواہ کا نیا ورژن شائقین کے دل جیت گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار عطا اللہ خان عیسی خیلوی کے مشہور گیت "تھیواہ" جس نے فوک گلوکار کو عوامی مقبولیت دلوائی۔ اب اس گیت کا نیا جدید ورژن ان کے بیٹے گلوکار سانول عیسی خیلوی نے اپنے والد کے ساتھ مل کرمشترکہ طور پر ریلیز کردیا۔ باپ بیٹے کی یہ جوڑی نہ صرف ایک گیت میں اکٹھی ہوئی، بلکہ دو نسلوں کی صدا، احساس، اور تہذیب کا سنگم بن گئی ہے۔گانے کی ریلیز پر گلوکار سانول عیسی خیلوی نے کہا کہ یہ گیت صرف ایک نیا ورژن نہیں، بلکہ ایک علامتی پل ہے جس کے ذریعے خاندانی ورثہ، فن، اور احساسات کی منتقلی ہوئی ہے۔ عطا اللہ خان نے صرف مائیک ہی نہیں، بلکہ اپنے فنی جذبات، اور صدیوں پرانی روایتوں کو اگلی نسل کے سپرد کیا ہے۔ کوشش ہے کہ والد کے فنی ورثے کی بھرپور حفاظت کروں۔ ریلیز ہونے والے گیت " تھیواہ" کی موسیقی قاسم اظہر نے ترتیب دی ہے۔جسے "ایس ریکارڈ"  کے پلیٹ فارمز سے جاری کیا گیا ہے۔گانا "سانول عیسی خیلوی آفیشل" یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک تولہ سونا کی قیمت میں بڑی کمی