بھارت نے افغانستان سے ہاتھ کردیا،وزرائے خارجہ ملاقات میں کسی ملک کا جھنڈا نہیں لگایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت نے افغانستان کے ساتھ سفارتی دائو لگاتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ہونیوالی نئی دہلی ملاقات / اجلاس میں کسی ملک کا جھنڈا نہیں لہرایا گیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت طالبان کو مکمل سفارتی پروٹوکول فراہم کر رہا ہے لیکن پھر بھی انہیں تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور افغانستان کے وزرائے خارجہ نے جمعہ کو ایک اہم میٹنگ کی۔ طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی اور ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران کوئی جھنڈا نہیں لہرایا گیا۔ یہ بھارت کی طرف سے ایک بڑا سفارتی داؤ تھا، جس سے سانپ بھی مر گیا اور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹی ۔ جس ہال میں میٹنگ ہو رہی تھی وہاں نہ تو ہندوستانی جھنڈا لہرایا گیا اور نہ ہی امارت اسلامیہ افغانستان یا طالبان کا پرچم۔ میٹنگ سے پہلے یہ الجھن تھی کہ جب متقی اور جے شنکر کے درمیان ملاقات ہوگی تو کس ملک کا جھنڈا لہرایا جائے گا۔بھارت کے اس اقدام کی وجہ واضح تھی، کہ بھارت نے ابھی تک طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے کسی اعلیٰ سطحی اجلاس میں طالبان کا جھنڈا نہیں لہرایا جا سکتا۔ اس ملاقات سے قبل طالبان نے بھارت سے اسے باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ مطالبہ قطر میں طالبان کے سفارتی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین کی جانب سے سامنے آیا تھا ۔ اگست 2021 میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے یہ کسی وزیر کا بھارت کا پہلا دورہ ہے۔ متقی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے درمیان نئی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات ہوئی، لیکن ملاقات سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز میں کسی بھی ملک کے جھنڈے نظر نہیں آئے،نہ دیواروں پر اور نہ ہی میٹنگ کی میز پر جھنڈے نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل