گورنر بغیر این او سی علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں کرسکتے: حافظ حمد اللّٰہ 

Oct 10, 2025 | 10:17:AM
گورنر بغیر این او سی علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں کرسکتے: حافظ حمد اللّٰہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ بغیر این او سی کے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی، علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں کر سکتے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے بعد اِس سے بھی بدترین صورتحال ہوگی۔

حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کیا گوجرانوالہ میں تین سابق وزرائے اعظم کے خلاف غداری کے پرچے نہیں ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جتنا حکومت بنانے سے دور رہیں اتنا ہی سیاسی جماعتوں کا فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:حماس کو ختم نہ کیا گیا تو حکومت گرا دیں گے، اسرائیلی انتہاپسند وزیر کی نیتن یاہو کو دھمکی