ایف آئی اے کا ہنڈی حوالہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،2ملزم گرفتار

Oct 10, 2023 | 10:45:AM
ایف آئی اے کا ہنڈی حوالہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،2ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایف آئی اےکاہنڈی حوالہ مافیاکیخلاف کریک ڈاؤن،ہنڈی حوالہ میں ملوث منظم گروہ کے 2 ملزموں کوگرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اےکی برانڈرتھ روڈ پر کارروائی کی ،ملزموں سے 15 لاکھ 46 ہزار روپے برآمد  ہوا،گرفتار ملزموں میں محمد نذیر اور امیر تاج شامل ہیں،ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے بیرون ملک بذریعہ ہنڈی حوالہ منتقل کرتے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم غیر قانونی طور پر بھاری رقوم بھجوا کر ملکی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا رہے تھے،ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کے ریٹ انٹر بینک کیساتھ منسلک،بڑا اعلان ہو گیا