شرمیلا فاروقی کی عمرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Oct 10, 2022 | 13:11:PM
شرمیلا فاروقی کی عمرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ سندھ اسمبلی، شرمیلا فاروقی نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے اپنی خوصورت تصویریں ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں اور اِن تصویروں میں شرمیلا فاروقی کو باحجاب خوبصورت انداز  میں دیکھا جا سکتا ہے۔شرمیلا فاروقی کا اپنے ٹوئٹ میں بتانا ہے کہ الحمداللّٰہ، میں نے اپنے والد کے ایصالِ ثواب کے لیے عمرہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ دعا ہے کہ اللّٰہ میری اس عاجزانہ کاوش کو قبول فرمائے اور میرے والد کی مغفرت فرمائے، آمین۔