عائشہ عمر اور شعیب ملک کا فوٹو شو ٹ۔۔ مدا حوں کی شدید تنقید ۔۔تصاویر وائرل

Oct 10, 2021 | 22:25:PM
شعیب ملک،عائشہ عمر،متنازعہ فوٹوشوٹ
کیپشن: شعیب ملک،عائشہ عمر،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پا کستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی شعیب ملک نے حال ہی میں ایک میگزین کے لیے بولڈ فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ اور شعیب نےیہ فوٹو شوٹ پاکستانی میگزین کے لیے کروایا  جس کی تصاویر دونوں کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئیں۔شعیب ملک اور عائشہ عمر نے میگزین کے سرورق پر موجود اپنی تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ فوٹو شوٹ سیلیبریٹی نیوز میگزین اوکے پاکستان کے لیے کروایا ہے۔

 سر ورق شیئر کرتے ہوئے شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’وہ ہمیشہ اپنے دوستوں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتے ہیں، انہوں نے اس جریدے کی ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے انجوائے کیا'۔

دوسری جانب اداکارہ عائشہ عمر نے بھی شعیب ملک کے ساتھ اپنے اس فوٹو شوٹ کو شیئر کیا ہے اور مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری بھی شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں:آریان خان نےروتے ہوئے کونسی خطرناک منشیات پینے کا اعتراف کر لیا۔۔سنسنی خیز انکشاف
سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد سے مداحوں کی جانب سے اس فوٹو شوٹ پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔کچھ صارفین نے اس فوٹو شوٹ میں عائشہ عمر تو کچھ نے شعیب ملک پر تنقید کی جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ فوٹو شوٹ کروانا چاہیے تھا۔

ٹوئٹر پر  فوٹو شوٹ پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ سب کہہ رہے ہیں کہ شعیب ملک کو اسکواڈ میں ہونا چاہیے اور وہ یہاں فوٹو شوٹ کروارہے ہیں۔ایک اور صارف نے کہا کہ شعیب ملک 'راکڈ ثانیہ مرزا شاکڈ'۔

یہ بھی پڑھیں:کروز شپ پر آریان کی دوست منشیات کیسے لیکر گئی؟ ۔۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ویڈیو جا ری کر دی

یاد رہے کہ شعیب ملک ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ اداکارہ عائشہ عمر مزاحیہ ڈرامے 'بلبلے' میں کا م کر رہی ہیں۔