لکی ڈرا نے نوجوان کو کروڑ پتی بنا دیا۔۔۔۔

Oct 10, 2021 | 20:50:PM
محفوظ لکی ڈرا
کیپشن: دبئی کے لکی ڈرا میں بنگالی نوجوان کروڑ پنی بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دبئی کی محظوظ براہ راست قرعہ اندازی میں بنگلہ دیشی تارک وطن کی لاٹری کھل گئی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں مشہور ومعروف ہفتہ وار قرعہ اندازی’ محظوظ’ میں  بنگلہ دیشی نوجوان نے ایک ملین درہم جیت لئے۔

بنگلہ دیشی نوجوان نے قرعہ اندازی میں چھ میں سے پانچ نمبروں میں مماثلت حاصل کی ، جس سے وہ اس سال محظوظ کا 16 واں کروڑ پتی بنا۔ اس کے علاوہ 102 افراد نے ہزار درہم حاصل کئے، قرعہ اندازی کی مجموعی انعامی رقم 1171440 درہم تھی۔

واضح رہے کہ محظوظ  ڈرا کا پہلا انعام 50 ملین درہم ہے، جو اب بھی جیتنے کا انتطار کررہا ہے اور اس ہفتے سولہ اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق رات نو بجے پھر فاتح قرار دیا جائے گا۔

حکام کے مطابق جو لوگ اس ہفتے کو قرعہ اندازی سے محروم ہوگئے وہ متعلق ویب سائٹ پر جاکر یا 35 روپے میں پانی کی بوتل خرید کر اس کا حصہ بن سکتے ہیں، خریدی گئی پانی کی بوتل ہر قرعہ اندازی میں شامل ہونے کا موقع فراہم کرتی ہے کیونکہ اسے محظوظ  کے کمیونٹی پارٹنرز کے زریعے عطیہ کیا جائے گا اور ضرورت مندوں کو ہائیڈریٹ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت، گھر کی دیوارگرنے سے تین بچوں سمیت5 افراد ہلاک