بھارت، گھر کی دیوارگرنے سے تین بچوں سمیت5 افراد ہلاک

Oct 10, 2021 | 20:25:PM
بھارتی ریاست تلنگانہ، تین بچوں سمیت 5 افراد ہلاک
کیپشن: گھر کی دیوار گر گئی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست تلنگانہ میں گھرمیں سوئے افراد پر دیوار گرنے سے تین بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے.
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کے ضلع گولمبا گڈوال میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں دیوار گرنے سے تین بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی افراد کے مطابق ضلع بھر میں رات گئے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری تھا کہ اسی دوران خستہ حال گھر کی چھت سوئے ہوئے مکینوں پر آن گری، جس کے باعث تین بچوں سمیت پانچ افراد ملبے تلے دب کر ابدی نیند سوگئے۔رپورٹ کے مطابق جس وقت یہ دلخراش واقعہ رونما ہوا اس وقت گھر میں سات افراد موجود تھے، جن میں سے دو افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست تلنگانہ کچھ دنوں سے بارشوں کے شدید سسٹم کے زیر اثر ہے، جس کے باعث یہاں موسلادھار بارشوں کو سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر۔۔مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔ 16 افرادچل بسے