کورونا وائرس کیسے پھیلا ؟ نئے حقائق سامنے آگئے۔۔۔

Oct 10, 2021 | 20:01:PM
کورونا وائرس ، پھیلنے کی وجوہات
کیپشن: کورونا وائرس پر نئی تحقیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)امریکی طبی محقق نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس پھیلنےکا سبب اب تک سامنے نہیں آسکا،لیکن ایک نیاخیال سامنے آگیا ہے جس کے مطابق عالمی وبا شروع ہونے سے ایک دہائی قبل ہی چین میں کورونا کی شناخت ہوگئی تھی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی بائیو سائنس ریسورس پروجیکٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹرجوناتھن لیتھم کےمطابق کوویڈ19 وائرس کی بتدریج نشو نما یہ وبا پھیلنے سے 10 سال پہلے بیمار چینی کان کنوں کے جسم میں ہوئی تھی ۔ڈاکٹرجوناتھن لیتھم کے مطابق کان کنوں کی پراسرار بیماری کی جانچ کے لیے نمونے ووہان میں ماہرین کو تحقیق کے لیے بھیجے گئے تھے جہاں سے یہ وائرس دنیا بھر میں پھیل گیا۔ڈاکٹر جوناتھن نے بتایا کہ چینی کان کن نمونیا جیسی بیماری سے شدید بیمار ہوئے تھے، جن میں سے 3 ہلاک اور باقی 6 ماہ تک اسپتال میں زیرعلاج رہے، اس حوالے سے ایک چینی محقق نے کہا تھا کہ کان کنوں کی ہلاکت سارس جیسے وائرس سے ہوئی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے حوالے سے مختلف نظریات سامنے آتے رہیں جن میں سب سے معروف خیال یہ ہےکہ کورونا وائرس ووہان کی ایک مارکیٹ سے پھیلا جہاں چمگادڑوں سمیت کئی جانوروں کو فروخت کیا جاتا ہے،اور یہ وائرس چمگادڑوں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوا ، تاہم اس حوالے سے کوئی ثبوت سامنے نہیں آسکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے کتنے فیصد حاضری کیساتھ کھلیں گے ۔۔۔اہم خبر سامنے آگئی