تعلیمی ادارے کتنے فیصد حاضری کیساتھ کھلیں گے ۔۔۔اہم خبر  سامنے آگئی

Oct 10, 2021 | 19:44:PM
تعلیمی ادارے سوفیصد حاضری
کیپشن: تعلیمی اداروں کو مکمل کھولنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تعلیمی اداروں کو سوفیصد حاضری کیساتھ ادارے کھولنے کی اجازت مل گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلے کے مطابق پیر11 اکتوبر سے تمام تعلیمی اداروں میں کلاسز معمول کے مطابق ہوں گی ۔تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد کیا گیا۔ تمام تعلیمی اداروں میں طلبہ گروپ کی بجائے سو فیصد حاضری کے ساتھ کلاسوں میں آئیں گے ۔ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کی جانب سے سو فیصد حاضری کے مطابق انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ کورونا وباءکی وجہ سے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو گروپس کی صورت میں بلایا جارہا تھا تاہم اب طلبہ بغیر کسی چھٹی کے سو فیصد حاضری کے ساتھ کلاسز میں بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کا ایک اور ملک کیساتھ دفاعی معاہدہ۔۔۔