ڈاکٹر عبدالقدیر کا انتقال پاکستان کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے،یوسف رضا گیلانی 

Oct 10, 2021 | 11:08:AM
عبدالقدیر مرحوم کا انتقال قوم کے لئے ناقابل تلافی نقصدان ہے
کیپشن: یوسف رضا گیلانی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق وزیراعظم و اپوزیشن لیڈر سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا پاکستان کے ایٹمی سائنسدان اور ایٹمی پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر شدید دکھ و افسوس کا اظہار

تفصیلات کے مطابق سابق و زیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر محسنِ پاکستان ہیں، ایٹمی پروگرام دیکر جو انہوں نے قوم پر احسان کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، ڈاکٹر عبدالقدیر مرحوم کا اس دنیا سے رخصت ہوجانا بحثیتِ قوم بلاشبہ پاکستان کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ  دعا گو ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء کرے، آمین۔

یہ بھی پڑھیں:      محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر کے حالات زندگی پر ایک نظر