ترمیم پاکستان کی سلامتی کیلئے تھی،سیف اللہ ابڑو نے قومی فریضہ سر انجام دیا ،سینیٹر فیصل واوڈا

Nov 10, 2025 | 19:24:PM
ترمیم پاکستان کی سلامتی کیلئے تھی،سیف اللہ ابڑو نے قومی فریضہ سر انجام دیا ،سینیٹر فیصل واوڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے آئینی ترمیم کی منظوری پر کہا ہے کہ کسی بھی جماعت نے 243 پر کوئی بات نہیں کی ، ترمیم پاکستان کی سلامتی کیلئے تھی،سیف اللہ ابڑو نے قومی فریضہ سر انجام دیا ،قومی اسمبلی میں یہ بل پانی سے بھی  تیزی سے منظور ہو گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ پی ٹی آئی والے لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں،پی ٹی آئی والوں کی حقیقت عوام کے سامنے آگئی ہے،پی ٹی آئی باتیں بڑی بڑی کرتی ہے کام کچھ نہیں کرتی ، پی ٹی آئی کے منہ پر طمانچہ ہے انکی اصلیت کھل کر سامنے آگئی ہے ۔

ان کاکہناتھا کہ آئینی ترمیم کی کسی نے مخالفت نہیں کی اس کا مطلب ہے کہ ترمیم متفقہ طورپر منظور ہوئی ہے ،قومی اسمبلی میں یہ بل پانی سے بھی  تیزی سے منظور ہو گا ۔

سینیٹر فیصل واوڈا کاکہناتھا کہ کہا تھا 27 ویں ترمیم آسانی سے پاس ہو گی ،ترمیم کیلئے پی ٹی آئی نے بھی مدد کی ،کسی بھی جماعت نے 243 پر کوئی بات نہیں کی ، ترمیم پاکستان کی سلامتی کیلئے تھی ۔

ان کاکہناتھا کہ سیف اللہ ابڑو نے قومی فریضہ سر انجام دیا ،ہمارے پاس اضافی ووٹ تھے ،عرفان اللہ صدیقی کی طبعیت خراب تھی ،پہلے کہا تھا کہ ترمیم پانی کی طرح آسانی سے پاس ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: