سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے اپنی سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ کا اعلان کردیا

Nov 10, 2025 | 18:49:PM
سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے اپنی سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد اپنی سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ کا اعلان کردیا۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ایوان بالا میں اظہار خیال کیا جہاں انہوں نے کہا کہ  پاک فوج کی وجہ سے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ہے،بھارت کو پاک فوج نے شکست دی،فیلڈ مارشل عاصم منیر کو دنیا نے عزت دی ہے ،پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وجہ سے ووٹ دیا ہے۔ 

بعد ازاں ، سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ  نشست سے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آپ مجھے ڈی نوٹیفائی کردے ۔ 

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ نے ان کا مستعفی ہونے کے اعلان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو پھر بنادیں گے۔