چیف جسٹس بطور عدلیہ سربراہ فوری ایگزیکٹو سے رابطہ کریں، جسٹس منصور علی شاہ کا خط

Nov 10, 2025 | 17:37:PM
چیف جسٹس بطور عدلیہ سربراہ فوری ایگزیکٹو سے رابطہ کریں، جسٹس منصور علی شاہ کا خط
کیپشن: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ، فائل فوٹوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی  کو ایک اور خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ بطور عدلیہ سربراہ فوری ایگزیکٹو سے رابطہ کریں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس واضح کریں آئینی عدالتوں کے ججز سے مشاورت کے بغیر ترمیم نہیں ہو سکتی، آئینی عدالتوں کے ججز پر مشتمل ایک کنونشن بھی بلایا جا سکتا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے خط میں کہا کہ آپ اس ادارے کے ایڈمنسٹریٹر نہیں گارڈین بھی ہیں، یہ لمحہ آپ سے لیڈر شپ دکھانے کا تقاضا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ایک ایک سینیٹر نے 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دیدیا