امریکی اداکارہ کم کارڈیشین لا کے امتحان میں فیل

Nov 10, 2025 | 13:01:PM
امریکی اداکارہ کم کارڈیشین لا کے امتحان میں فیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی رئیلٹی ٹی وی سٹار و اداکارہ کِم کارڈیشیئن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے غلط جوابات کی وجہ سے اپنے لاء کے امتحانات میں ناکام ہوئیں۔

ایک انٹرویو میں 45 سالہ کِم کارڈیشیئن نے بتایا کہ وہ اپنے قانون کے مطالعے کے دوران اکثر چیٹ جی پی ٹی سے قانونی رہنمائی حاصل کرتی تھیں، تاہم اس کے فراہم کردہ جوابات اکثر غلط نکلے۔

کم کارڈیشیئن نے کہا کہ ’میں قانونی سوالات کے جوابات کے لیے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتی ہوں۔

 جب بھی کوئی سوال ہوتا ہے تو میں اس کی تصویر لے کر چیٹ جی پی ٹی میں ڈالتی ہوں، لیکن اس کے جوابات ہمیشہ غلط ہوتے ہیں۔

 اس وجہ سے میں کئی بار امتحانوں میں فیل ہوئی پھر میں اسے ڈانٹتی ہوں کہ تم نے مجھے کیوں فیل کر دیا، اور یہ مجھ سے باتیں کرنے لگتا ہے۔

مزید پڑھیں:شادی کے لہنگے کی قیمت پر ڈاکٹر نبیہہ علی خان کی وضاحت آگئی

انہوں نے مزید کہا کہ پھر میں اس سے بات کرتی ہوں اور کہتی ہوں ’دیکھو، تم مجھے فیل کروا دوگی، تمہیں کیسا لگتا ہے؟ تمہیں تو جواب صحیح دینا چاہیے، میں تم پر بھروسہ کر رہی ہوں‘۔

 پھر یہ جواب دیتا ہے، تمہیں تمہارے اپنے وجدان پر بھروسہ کرنا سکھا رہا ہے، تمہیں خود ہی جواب معلوم تھا۔

ٹی وی اسٹار کا کہنا تھا کہ ’میں ان پر واقعی مدد کے لیے انحصار کرتی ہوں، اور پھر وہ مجھے زندگی کا سبق دینے لگتی ہے اور میرا تھیراپسٹ بن جاتی ہے۔

خیال رہے کہ کم کارڈیشیئن کئی سال سے وکیل بننے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔