شہباز شریف کی جانب سے ہرجانے کا کیس، عمران کے وکیل کی جرح کیلئے مہلت کی استدعا منظور  

Nov 10, 2025 | 10:44:AM
شہباز شریف کی جانب سے ہرجانے کا کیس، عمران کے وکیل کی جرح کیلئے مہلت کی استدعا منظور  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )سیشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں  عمران خان کے وکیل کی جرح کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرلی۔ 

لاہور کی سیشن عدالت کے جج یلماز غنی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس سے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ 

 عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ شہباز شریف کے گواہ عطا اللہ تارڑ عدات میں پیش ہوئے اور ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:اپنا گھر بنانے والوں کیلئے خوشخبری

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ عمران خان کے وکیل کی جرح کے کے لیے مہلت کی استدعا بھی منظور کی گئی ہے اور  اب عطا اللہ تارڑ  15 نومبر کو  بیان پر جرح کے لیے پیش ہوں گے۔ 

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کے خلاف10 ارب روپےہرجانےکا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔