ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ

Nov 10, 2023 | 22:01:PM
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)سٹیٹ بینک کے ملکی  زرمبادلہ کے ذخائر  میں کئی ہفتے بعد 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ہفتے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر اب بڑھ کر 12 ارب 61 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کےذخائر 40 لاکھ ڈالر بڑھ کر 7 ارب 51 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ کمرشل بینکوں میں کے  زخائر ڈالر ڈپازٹس 3.4 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 5 ارب 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی پاونڈ اور اماراتی درہم نے دیگر کرنسیوں کو پیچھے چھوڑدیا