اعجاز چودھری کی پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

Nov 10, 2023 | 11:53:AM
اعجاز چودھری کی پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسینیٹر اعجاز چودھری کی پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ میں غزہ کی صورتحال پر سینیٹ کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے اعجاز چودھری کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل عمیر نیازی نے کہاکہ  سینیٹ کے اجلاس کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دیا جائے.

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ یہ تو سینیٹ کی صوابدیدہ ہے کہ وہ اپنے جس بھی ممبر کوبلائیں،یہ سینیٹ کا اندرونی معاملہ ہے یہ عدالت ایسی کوئی ہدایات نہیں دے سکتی،وکیل نے کہاکہ سینیٹر اعجاز چودھری پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں شرکت کی اجازت ہونی چاہئے.

جسٹس محسن کیانی نے استفسار کیا کہ کیا عدالت چیئرمین سینیٹ کو ہدایات دے سکتی ہے؟درخواست گزار سینیٹ کا ممبر ہے سینیٹ نے بلانا ہے کورٹ نے نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔