انگلینڈکے ہاتھوں عبرتناک شکست، روہت شرما کی روتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی 

Nov 10, 2022 | 21:50:PM
ٹی 20 ورلڈکپ، سیمی فائنل، انگلینڈ، بدترین شکست، روہت شرما، روتے ہوئے ویڈیو،
کیپشن: روہت شرما
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی روتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو دوسرے سیمی فائنل میں 10وکٹوں سے عبرتناک شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ پاکستان پہلے ہی نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ چکا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرماانگلینڈسے شکست کے بعد بری طرح ٹوٹ چکے ہیں اور وہ انتہائی افسردہ دکھائی دے رہے ہیں، بھارتی کپتان کو ویڈیو میں روتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ، عمران خان کوچیئرمین شپ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت کل ہوگی