لاہور: غیرملکی منشیات فروش گرفتار

Nov 10, 2022 | 09:17:AM
لاہور: غیرملکی منشیات فروش گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فیصل ٹاؤن پولیس نے کوٹھا پنڈ میں کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی منشیات فروش کو گرفتار کرلیا جو پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم تھا۔

   پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت تاجو الدین کے نام سے ہوئی جو مغربی افریقا میں قائم ملک گینی کا شہری ہے۔ ملزم کا ایک ماہ قبل ویزہ ایکسپائر ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جعلی پولیس بن کر لوٹنے والے اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

           ملزم کی جامہ تلاشی پر ہاتھ میں پکڑے شاپر سے 1 کلو 80 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ایس ایچ او فیصل ٹاؤن کے مطابق ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی نے کارکردگی پر فیصل ٹاؤن پولیس کو شاباش دی۔