بنگلہ دیش کےسابق چیف جسٹس کو ان کی غیر موجودگی میں 11بر س قید کی سزا

Nov 10, 2021 | 13:59:PM
بنگلہ دیش،سابق چیف جسٹس،سزا
کیپشن: سابق چییف جسٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کے سابق چیف جسٹس جو  اس وقت کینیڈا میں مقیم ہیں، پرغیرقانونی بینک لین دین کا الزام تھا۔ 11 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی خبرایجنسی کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس سریندا کمار سنہا کو 11 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ڈھاکہ کی عدالت نے سنہا کو ان کی غیرموجودگی میں سزا سنائی۔جسٹس سنہا نے آئین کی 16 ویں ترمیم کو کالعدم قرار دیا تھا۔ اس ترمیم کے ذریعے پارلیمان کو یہ اختیار حاصل تھا کہ وہ مس کنڈکٹ پر اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو فارغ کرسکتی تھی۔ڈھاکہ کے ایک اخبار کے مطابق جج شیخ نجم العالم نے سابق چیف جسٹس کو منی لانڈرنگ پر سات برس اور اعتماد توڑنے پر چار سال قید کی سزا دی ہے۔ سریندر کمار سنہا کی دونوں سزائیں ساتھ ساتھ چلیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پُرسکون، تروتازہ اور ریچارج، آصف علی کی سیمی فائنل سے قبل پتنگ اُڑانے کی ویڈیو وائرل