آصف علی نےدبئی میں ایسا کام کر دیا۔ لاہور میں کرتے تو پکڑے جاتے

Nov 10, 2021 | 12:46:PM
پتنگ بازی۔پنجاب۔پابندی
کیپشن: آصف علی۔فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)پاکستانی بلے با ز آصف علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دبئی سے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں پتنگ اُڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے آصف علی پتنگ کو اُڑانے کے لیے ہوا کے رُخ کا تعین کرتے ہیں اور پھر ہوا میں پتنگ اُچھالتے ہیں۔آہستہ آہستہ آصف علی کی پتنگ اُڑنے لگتی ہے اور گراؤنڈ کی طرح یہاں بھی آصف علی اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے پتنگ اُڑانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔آصف علی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پُرسکون، تروتازہ اور ریچارج۔‘

یا د رہے کہ  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی ہے۔متعلقہ تھانے آئے روز آپریشن کر کے پتنگ بازوں کو گرفتار کر لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسفزئی کے نکا ح کی ویڈیو سامنے آگئی

View this post on Instagram

A post shared by Asif Ali (@asif9741)