گوجرانوالہ میں مرکزی مسلم لیگ کے معرکہ حق کاررواں میں عوام کی پرجوش شرکت

May 10, 2026 | 20:22:PM
 گوجرانوالہ میں مرکزی مسلم لیگ کے معرکہ حق کاررواں میں عوام کی پرجوش شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (214نیوز) گوجرانوالہ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام آپریشن بنیانن مرصوص معرکۂ حق، فتحِ مبین کا ایک سال مکمل ہونے پر  "معرکۂ حق کارواں" کے نام سے ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی  شیخوپورہ موڑ بس سٹاپ سے شروع ہو ئی اور ور شیرانوالہ باغ میں اختتام پذیر ہوئی۔

 ریلی میں مرکزی مسلم لیگ کے کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  شرکا نے پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی اور استحکامِ پاکستان کے حق میں بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کیا۔

کارواں معرکہ حق کی  قیادت راشد علی سندھو نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ، چوہدری ذوالفقار علی اولکھ چیئرمین مرکزی کسان لیگ نے کی۔  چوہدری شوکت علی ورک جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ، چوہدری سیف اللہ مہر نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ سمیت دیگر ضلعی و تحصیلی عہدیداران نے  بھی اس میں شرکت کی۔

  شرکا نے کہا کہ  معرکۂ حق قومی غیرت، اتحاد اور استقامت کی علامت ہے، اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک میں نظریاتی، سیاسی اور سماجی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ 

فتح ِ مبین کی یہ یاد قومی جذبے کو تازہ کرنے اور نئی نسل میں حب الوطنی پیدا کرنے کا ذریعہ ہے.

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق حکومتی فیصلہ آ گیا 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: