عمران عباس سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار عمران عباس سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے۔
عمران عباس کاشمارمقبول اداکاروں میں ہوتاہے جوپاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی پرفارم کرچکے ہیں،ان کے ہٹ ڈراموں کی ایک طویل فہرست ہے۔
معروف اداکار نے حال ہی میں جِم سے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ یہ اے آئی نہیں بلکہ حقیقی فٹنس ہے، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ان کی پوسٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیاہے۔

کئی صارفین نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی فٹنس کا مذاق اڑایاہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ میرا مشورہ ہے کہ آپ اپنے لیے اے آئی استعمال کریں، شاید زیادہ بہتر لگتے،ایک اور صارف نے تبصرہ کیا بھائی چھوڑ دیں، آپ میں وہ بات نہیں ہے، کسی نے لکھا پچھلے کچھ دنوں سے عمران عباس اے آئی پوسٹس کی وجہ سے خبروں میں ہیں، اسی لیے اب ایسی پوسٹس پر یقین کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپرہٹ فلم’’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ چینی سینما گھروں میں ریلیز ہوگی
ایک اور صارف نے سلمان خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اصل باڈی تو صرف سلمان خان کی ہے، کئی اکاؤنٹس سے ان کی تعریف بھی کی گئی ہے۔