خاتون نے 5 ڈالر سے لاکھوں کا انعام جیت لیا

May 10, 2026 | 15:13:PM
خاتون نے 5 ڈالر سے لاکھوں کا انعام جیت لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکہ کی ایک خاتون نے لاٹری میں قسمت آزماتے ہوئے لاکھوں ڈالر کا انعام جیت لیا۔

نارتھ کیرولائنا کے شہر گرینزبورو کی رہائشی نکول ہاجز نے شمالی کیرولائنا ایجوکیشن لاٹری کے اہلکاروں کو بتایا کہ وہ ماضی میں دیگر لاٹری گیمز کھیل چکی ہیں۔

انہوں نے پہلی بار پانچ ڈالر کا اسکریچ آف ٹکٹ خریدا۔

نکول ہاجز نے کہا کہ انہوں نے کبھی پانچ ڈالر کا ٹکٹ نہیں خریدا، انہوں نے یہ ٹکٹ بغیر کسی ترتیب کے چنا اور پانچ ڈالر بڑے انعام میں بدل گئے۔

 یہ ٹکٹ ڈائمنڈز اینڈ ڈالرز گیم کا تھا اور خاتون نے اس سے دو لاکھ ڈالر کا ٹاپ انعام جیتا۔

 نکول نے ان لمحات کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انعام کا معلوم ہونے پر وہ تقریباً بے ہوش ہو گئی تھیں۔