’’کام پر واپس جائیں‘‘ طالبات نے ہڑتالی اساتذہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

May 10, 2026 | 14:18:PM
’’کام پر واپس جائیں‘‘ طالبات نے ہڑتالی اساتذہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )برطانیہ میں جی سی ایس ای امتحانات کے دوران طلبہ اور ہڑتالی اساتذہ کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول کی طالبات ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہڑتال کرنے والے اساتذہ سے کلاسوں میں واپس آنے کی اپیل کر رہی ہیں۔

طالبات کے پلے کارڈز پر ’’بچوں میں بڑوں سے زیادہ عزت ہے‘‘ اور ’’آج اچھی چھٹی منائی؟‘‘ جیسے جملے درج تھے، طالبات کا کہنا تھا کہ امتحانات کے قریب اساتذہ کی ہڑتال سے ان کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ہر 16 سیکنڈ میں ایک بچے کی پیدائش،نئی رپورٹ نے سب کو چونکا دیا

رپورٹس کے مطابق کچھ اساتذہ نے طالبات کی باتوں پر ہنسنے اور تالیاں بجانے کا ردعمل دیا، جس کے بعد والدین اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی، ناقدین کا کہنا ہے کہ اساتذہ طلبہ کے خدشات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔

یہ ہڑتال نیشنل ایجوکیشن یونین (NEU) کی جانب سے 21 اپریل سے جاری ہے اور 8 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

 یونین کے مطابق ہڑتال کی وجوہات میں ملازمتوں میں کمی، کام کا دباؤ، تنخواہوں میں کٹوتی اور نصاب سے بعض مضامین ختم کرنا شامل ہیں۔