پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے پر بھارت نے بھاری قیمت چکائی، رضوان سعید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر کہا کہ پاکستان کی جانب سے امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے کی بھارت نے بھاری قیمت چکائی۔
معرکہ حق کی تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بھارتی جارحیت کے خلاف مؤثر اورناقابل فراموش قیادت فراہم کرنے پر سول اور فوجی قیادت کو دادِ تحسین پیش کیا گیا۔
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے کی بھارت نے بھاری قیمت چکائی، عالمی اور علاقائی امن کے حوالے سے پاکستان کا کردار ہمیشہ کلیدی اہمیت کا حامل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ کے مشکور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!کیمپ جیل کا قیدی دم توڑ گیا
اس کے علاوہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی اور 'پاکستان ہمیشہ زندہ باد ' کے پرجوش نعرے لگائے اور ملی نغمے پیش کیے۔