وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے اہم نکات سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف آج پی ایم ہاوس میں ہونے والے خطاب میں اہم اعلان کرنے جا رہے ہیں، پاک مسلح افواج کے بھرپور جواب اور شاندار کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کریں گے۔
وزیراعظم بھارت کی جارحیت اور رات کی تاریخی میں حملوں کی کوشش کے بعد کی صورتحال پر روشنی ڈالیں گے، شہباز شریف پاکستانی فورسز کی کارروائی اور شاہینوں کی کارکردگی پر تفصیلی بات کریں گے۔
وزیراعظم دوست ممالک اور امریکہ کی سفارتی کوششوں کے حوالے سے بھی اپنے خطاب میں بات کریں گے، پاکستان کے عزم اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی بات کریں گے۔
شہباز شریف اپنے خطاب میں عالمی دنیا کو بھی پاکستانی موقف سے آگاہ کریں گے، وزیراعظم ہندوستان کی جارحیت کے شواہد اور پاکستانی پالیسی بھی بتائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد بھی دیں گے، وزیراعظم کی تقریر 9 بجے نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سابق وزیر گوہر اعجاز کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد