سابق وزیر گوہر اعجاز کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد، تینوں مسلح افواج تاریخ فتح پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نڈر اور بہادر کمانڈر ہیں، آرمی چیف کے وژن نے پوری قوم کو ثابت قدم رکھا۔
نگراں وفاقی وزیر کے مطابق آرمی چیف ملکی سالمیت اور خودمختاری کے رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
آرمی چیف کی قیادت میں مسلح افواج نے تاریخی باب رقم کر دی ہے، ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سندھو کی قیادت میں پاک فضائیہ نے ملکی دفاع کو نا قابل تسخیر بنا دیا ہے۔
گوہر اعجاز کے مطابق پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ اور ماہرانہ قیادت نے ملکی خودمختاری کو ثابت کر دیا ہے، موجودہ حالات میں برادر ملک چین کی حمایت عظیم دوستی کا مظہر ہے۔
نگراں وفاقی وزیر کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص قومی شناخت کا عکاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں :فضائی بندش کے خاتمے کے بعد پی آئی اے کا ملک بھر میں فضائی آپریشن شروع