فضائی بندش کے خاتمے کے بعد پی آئی اے کا ملک بھر میں فضائی آپریشن شروع

May 10, 2025 | 19:00:PM
فضائی بندش کے خاتمے کے بعد پی آئی اے کا ملک بھر میں فضائی آپریشن شروع
کیپشن: تصویر ، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )پاکستان میں فضائی بندش کے خاتمے کے ساتھ ہی پی آئی اے کا فضائی آپریشن بحال ہونا شروع ہوگیا۔

پی آئی اے کی پیرس تا اسلام آباد پرواز پی کے 750 جو علی الصبح کوئٹہ اتار لی گئی تھی، رات 9 بجے اسلام آباد واپس روانہ ہوگی، پی آئی اے کا دیگر آپریشن بھی رات 10 بجے سے بحال ہو جائے گا اور تمام رکی ہوئی یا تاخیر کا شکار پروازیں اپریٹ ہوں گی۔

وہ مسافر جو واپس اپنے گھروں کو چلے گئے تھے یا وہ جن کو ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا تھا ان سے رابطہ کر کے واپس ائیر پورٹ بلایا جا رہا ہے، جہازوں اور دیگر ساز و سامان جو حفظ ماتقدم کے طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا، کو واپس آپریشن ایریا میں لایا جا رہا ہے۔

فضائی بندش اور آپریشن متاثر ہونے کی باعث جو مسافروں کو زحمت ہوئی اسکے لئے معذرت خواہ ہیں مگر حالات کے پیش نظر احتیاط بہت ضروری تھی۔

یہ بھی پڑھیں :اللّہ کا شکر ہے اس نے پاکستان کو سر بلند کیا،نواز شریف