چودھری شجاعت کا دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ 

May 10, 2023 | 20:40:PM
 چودھری شجاعت کا دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ 
کیپشن: چودھری شجاعت حسین (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔
چودھری شجاعت حسین کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ کل کا دن انتہائی تکلیف دہ تھا،سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانا تکلیف دہ ہے،دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کوکٹہرے میں لایا جائے،ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،دنیا میں پاکستان کا غلط تاثر پیش کرنا پیش دہ ہے۔
سربراہ مسلم لیگ ق نے کہاکہ ملکی معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ،ہمیں پاکستان کو ترقی کی طرف لے کر جانا ہے ،ملک کو انتشار اور افراتفری سے باہر نکالنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شر پسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ، فوج نے بڑا قدم اٹھا لیا