ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ہو گا یا نہیں؟

May 10, 2022 | 10:37:AM
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ہو گا یا نہیں؟
کیپشن: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم فائل فوٹو
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں کشیدہ سیاسی صورتحال کے باعث پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بیک اپ پلان پر کام شروع کر دیا۔

ویسٹ انڈین ٹیم نے جون میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، تین ون ڈے میچزراولپنڈی میں شیڈول ہیں، ملک میں سیاسی گہماگہمی کے باعث پی سی بی نے وینیو کی تبدیلی کے لیے ان ہاوس مشاورت کا آغاز کر دیا۔

 ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا سیریز سے قبل کوئی وفد انتطامات کا جائزہ لینے پاکستان نہیں آئے گا ،لہذا پی سی بی حکومت کے مشورہ سے ازخود فیصلہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہوائیں۔بارش بھی ہو گئی۔محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سے بھی اس حوالے سے رائے لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:دانیہ شاہ کی ایک اور نئی ویڈیو سامنے آگئی