مخدوم سعید الزمان عاطف تیسری بار سندھی ادبی بورڈ کا چیئرمین مقرر

Mar 10, 2026 | 22:49:PM
 مخدوم سعید الزمان عاطف تیسری بار سندھی ادبی بورڈ کا چیئرمین مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو)سندھ حکومت نے مخدوم سعید الزمان عاطف کو تیسری بار سندھی ادبی بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا ۔ 
چیئرمین مقرری کی مدت چار سال تک کردی گئی،محکمہ کالج تعلیم  نے نوٹی فکیشن جاری کردیا،سیکشن افسر کالج تعلیم عابد حسین لغاری کے دستخط شدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ کی منظوری سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ۔ 
 مخدوم سعید الزمان عاطف مرحوم مخدوم امین فہیم کے چھوٹے بھائی ہیں،رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان کے چچا ہیں،صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان کے دادا ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :  پیٹرول کے2 جہاز آچکے ہیں؛ پورٹ قاسم اتھارٹی