اسرائیل چھوڑ جاؤ، میزائل راستے میں ہیں، پاسداران انقلاب کے اسرائیلی شہریوں کو پیغامات

Mar 10, 2026 | 22:28:PM
اسرائیل چھوڑ جاؤ، میزائل راستے میں ہیں، پاسداران انقلاب کے اسرائیلی شہریوں کو پیغامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران کی جانب سے اسرائیل کے عوام کو ٹیکسٹ پیغامات بھیجے جا رہے ہیں جن میں انہیں کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنا ملک چھوڑ دیں، میزائل آ رہے ہیں۔ بعض پیغامات میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تمام ریڈار سسٹم تباہ کر دیئے گئے اور بعض پیغامات میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی حکمران اپنے عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں۔

اسرائیل میں بہت سے شہریوں اور سرکاری اہلکاروں کو ملنے والے ایرانی ٹیکسٹ میسج عبرانی زبان میں لکھے گئے۔ 

یک ٹیکسٹ میسج میں کہا گیا ہے کہ خطے میں موجود امریکہ کے آخری ریڈار سسٹمز تباہ کر دیے گئے ہیں۔ ایک میسج میں کہا گیا کہ تمہاری حکومت کے رہنما تم سے جھوٹ بول رہے ہیں۔

” ایرانی ٹیکسٹ میسج میں اسرائیل کے عوام کو دھمکی دی گئی، "ملک چھوڑ دو۔ میزائل راستے میں ہیں۔" ایک میسج میں کہا گیا، "کوئی پناہ گاہ تمہیں محفوظ نہیں رکھ سکتی۔"

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل  لبنان کے خلاف جارحیت  بند کرے، مقبوضہ علاقے خالی کرے، پاکستان 

 ایرانی ٹیکسٹ میسجز کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ یہ  پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کی طرف سے بھیجے جا رہے ہیں اور یہ بھی لکھا ہے کہ  پاسداران انقلاب دنیا کی سب سے زیادہ اخلاقی افواج ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے لیکن اس ہفتے نہیں، تیل سپلائی روکی تو مزید ماریں گے، ٹرمپ