"مسٹر پرفیکشنسٹ "عامرخان نے کس کومنانے کے لیے خون سے خط لکھاتھا؟

Mar 10, 2025 | 14:38:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈکے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی پہلی اہلیہ رینا دتہ کو شادی سے قبل منانے کیلئے خون سے خط لکھنے کا انکشاف کرچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمی کیرئیر سے قبل عامر خان رینا دتہ کی محبت میں گرفتار ہوچکے تھے حتیٰ کہ ایک انٹرویو میں عامر خان نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ایک مرتبہ رینا کی ناراضی ختم کرنے کیلئے خون سے خط بھی لکھ چکے ہیں جس نے رینا کو پریشان کردیا تھا۔

ماضی میں سیمی گریوال کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عامر خان نے بتایا تھا کہ ایک بار میں  نے رینا کو متاثر کرنے کیلئے خون سے خط لکھا جو اسے بالکل پسند نہیں آیا،اس کے بعد رینا  مجھ سے اور ناراض ہوگئی تھی۔

اپنے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا تھا کہ اس وقت میں کم عمر تھا اور مجھے لگتا تھا کہ یہ رینا سے گہری محبت کے اظہار کا ایک طریقہ ہوگا لیکن خود آج میں محسوس کرتا ہوں کہ یہ مناسب نہیں، میں نے بہت سے بچوں کیلئے ایسا سنا ہے اور مجھے خود بھی خون سے لکھے کئی خط موصول ہوئے لیکن آپ کو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں، میں نوجوانوں کو ایسا کرنے کا مشورہ  ہرگز نہیں دوں گا۔

عامر خان نے یہ بھی  بتایا تھا کہ میں اور رینا ایک دوسرے کو کھونے کے ڈر سے بھاگ گئے تھے، اس وقت میری عمر  21 سال اور رینا کی  19 سال تھی، جب رینا کے والدین نے ہمیں ایک ساتھ دیکھ کر ناراضی کا اظہار کیا، اس کے والدین کو ہمارے  تعلق  کا علم نہیں تھا اس کے بعد ہم نے  بھاگنے جیسا مشکل فیصلہ کیا۔ 

  عامرخان نے مزید بتایاتھاکہ اس وقت چونکہ مجھے 21سال کا ہونے میں چند ماہ درکار تھے اور ہم اس سے پہلے شادی نہیں کرسکتے تھے اس لیے ہمیں  ڈر تھا کہ  ہم دونوں ایک دوسرے کو کھو نہ دیں ۔

یہ بھی پڑھیں:اداکاری کیوں چھوڑی؟سعدیہ امام نے وجہ بتادی

واضح رہے کہ عامر خان نے رینا دتہ سے 1986میں شادی کی تھی لیکن 2002 میں یہ شادی اپنے اختتام کوپہنچ گئی جس کے بعد کرن راؤ اور عامر خان کی شادی 2005میں اور اس جوڑی کے درمیان بھی2021 میں علیحدگی  ہوگئی تھی۔