آصف علی زرداری کی بطور صدر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

Mar 10, 2024 | 18:54:PM
 آصف علی زرداری کی بطور صدر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: آصف زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)کابینہ ڈویژن نے آصف علی زرداری کی بطور صدر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آصف علی زرداری نے باضابطہ طور پر بطور صدر مملکت ذمہ داریاں سنبھال لیں،10 مارچ کو آصف علی زرداری نے صدر مملکت کا حلف اٹھا لیا ،گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے پرنٹنگ کارپوریشن کو  لکھ دیا گیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آصف علی زرداری کا نوٹیفکیشن مسلح افواج، پارلیمنٹ، چیف سیکرٹریز، چاروں گورنرز کو بھجوا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کس کس ملک میں کل پہلا روزہ ہوگا؟ تفصیلات جانیے