گھی اور  کوکنگ آئل کی قیمتوں میں  تباہ کن اضافہ

Mar 10, 2022 | 15:42:PM
گھی اور  کوکنگ آئل کی قیمتوں میں  تباہ کن اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گھی اور آئل کی قیمتوں میں تباہ کن اضافے کا سلسلہ جاری ،درجہ دوم کا گھی اور آئل 14 روپے فی کلوگرام مزید مہنگا ہوگیا ۔

مہنگائی نے متوسط طبقے کی رہی سہی بھی کمر توڑ کر رکھ دی،14 روپے اضافے سے درجہ دوم کی  گھی اور آئل کی ہول سیل قیمتیں  444 روپے ہوگی ،12کلوگھی کا پیک 168 روپے بڑھ کر 5328 روپے کا ہوگیا ۔

دوسری جانب رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اور کوکنگ آئل مہنگا  ہو گیا،گھی کی فی کلو قیمت میں15 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا اس کے علاوہ کوکنگ آئل15 روپے فی لیٹر تک مہنگا کردیا گیا،قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںوزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد۔اتحادیوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا