ایئر چیف کی جنرل ندیم رضا سے الوداعی ملاقات، پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال 

Mar 10, 2021 | 19:59:PM
ایئر چیف کی جنرل ندیم رضا سے الوداعی ملاقات، پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ایئر چیف مجاہد انور خان نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے الوداعی ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاھد انور خان کا جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہا ں انہو ں نے یاد گار شہدا پر حاضری دی اور پھولو ں کی چادر چڑھائی ۔
 ایئر چیف نے چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے الوداعی ملاقات کی جس میں جنرل ندیم رضا نے شاندار کیریئر کے دوران قوم کی خدمت پر ایئر چیف کا شکریہ ادا کیا۔