کراچی: کیمیکل کے گودام میں لگنے والی آگ پر  قابو پالیاگیا

Mar 10, 2021 | 11:09:AM
کراچی: کیمیکل کے گودام میں لگنے والی آگ پر  قابو پالیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کے کیمیکل کے گودام میں لگنے والے آگ پر فائر برگیڈ کی 6 گاڑیوں نے قابو پالیا۔ واقعے میں  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

شہرقائدکے علاقےسائٹ ایریا میں کیمیکل کے گودام میں آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا، آگ کی شدت دیکھتے ہوئے 6 فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل کو جائے وقوعہ پہنچا کر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ ڈی سی کیماڑی مختار ابڑو کے مطابق عمارت میں موجود حفاظتی اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔فائر آفیسر مبین احمد کے مطابق 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ فیکٹری میں پرفیوم، باڈی سپرے بڑی تعداد میں موجود تھے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔