جنوبی افریقا :مسلح افراد کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جنوبی افریقا کے شہرجوہانسبرگ کےقریب فائرنگ سے 12 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ جوہانسبرگ کے قریب انفارمل سیٹلمنٹ میں پیش آیا جہاں 10 سے زائد مسلح افراد نے رات کے وقت دھاوا بول کر 12 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعےکی وجوہات کے بارے میں اب تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا ۔